Latest News

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز

ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا آغاز

نئی دہلی: کانگرس ورکنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ ہفتہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر اندرا بھون میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے بعد شروع ہوئی۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں شروع ہوئی اس میٹنگ سے قبل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی پہلی برسی پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذرکئے۔ میٹنگ کے شروع میں سب سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے علاوہ اجے ماکن، دگ وجے سنگھ، امبیکا سونی، سلمان خورشید، جے رام رمیش اور ششی تھرور جیسے سینئر رہنما شریک ہیں۔ ورکنگ کمیٹی کے تقریباً تمام اہم اراکین اس مشاورت میں شامل ہیں۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں منریگا، ایس آئی آر، اراولی میں کانکنی اور آلودگی، بنگلہ دیش میں جاری تشدد کے دوران اقلیتوں پر حملوں سمیت کئی اہم قومی و بین الاقوامی امور پر غور و خوض کیے جانے کا امکان ہے۔
                
 



Comments


Scroll to Top