انٹرنیشنل ڈیسک : پاکستان کے ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز سینکڑوں کی بھیڑ نے سکھوں کے سب سے مقدس مقام میں سے ایک ننکانہ صاحب گوردوارے پر پتھر بازی کی ۔ دوپہر سے ہی بھیڑ نے گوردوارے کو گھیر لیا ۔ واردات سے جڑے ویڈیو میں ایک کٹڑ پنتھی سکھوں کو ننکانہ صاحب کو بھگانے اور اس مقدس شہر کا نام بدل کر غلام علی مصطفی کرنے کی دھمکی دیتے دکھ رہا ہے ۔ کٹڑ پنتھیوں کی بھیڑ نے گوردوارے کو گھیر رکھا ہے ۔ اس وجہ سے پہلی بار گوردوارہ جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں بھجن - کیرتن منسوخ کرنا پڑا ۔
ہندوستان نے کی پاکستان میں گوردوارہ ننکانہ صاحب میں توڑ پھوڑ کی سخت مذمت
وہیں ہندوستان نے پاکستان میں مقدس ننکانہ صاحب گوردوارے میں توڑ پھوڑ کی جمعہ کے روز سخت مذمت کی اور پڑوسی ملک سے وہاں سکھوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی گذارش کی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سری گورو نانک دیو جی کے جائے پیدائش ننکانہ صاحب میں سکھوں کے ساتھ تشدد ہوا ہے ۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا،' ہندوستان اس مقدس جگہ پر توڑ پھوڑ اور بے ادبی کی حرکتوں کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ اس نے کہا کہ ہم پاکستان حکومت سے سکھوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی گذارش کرتے ہیں ۔
وزارت نے مزید کہا کہ ان بدمعاشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اس مقدس گوردوارے میں بے ادبی میں شامل ہیں اور جنہوں نے اقلیتی سکھوں پر حملہ کیا ۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق گوردوارہ ننکانہ صاحب پر ایک بھیڑ نے حملہ کیا ۔ خبروں کے مطابق جمعہ کے روز ننکانہ صاحب کے مقامی لوگوں نے سکھ شردھالوؤں پر پتھراؤ کیا ۔