National News

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی کل تعداد123 ہوئی، سدھی ونائیک مندر بند

ہندوستان میں کورونا متاثرین کی کل تعداد123 ہوئی، سدھی ونائیک مندر بند

نیشنل ڈیسک :لداخ، اڑیسہ، جموں و کشمیر میں کورونا  وائرس کے ایک ایک نئے کیس اور کیرالہ میں تین کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں  متاثرین کی کل  تعداد 123 پہنچ گئی ہے۔ اس دوران  مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے زیادہ معاملات سامنے آنے کے  پیش نظر ممبئی میں واقع  سدھی ونائیک  مندر کو اگلے حکم تک  بند کر دیا گیا ہے ۔
 ایک افسر نے بتایا کہ ریاست کے عثمان آباد ضلع میں واقع تلجا بھوانی مندر کو عقیدتمندوں کے لئے 17 سے 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  پانچ سب سے زیادہ  خطرے والے علاقوں سے  کورونا وائرس کو بڑھنے سے روکنے کے لئے سفر پابندیاں  مزیدبڑھا دی گئی ہیں۔  اسے سے پہلے  مہاراشٹر حکومت نے  کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں سے بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے بچنے کو کہا تھا ۔

PunjabKesari
یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر 18 مارچ سے اگلے حکم تک پابندی ہے۔ وزارت صحت کے افسروں نے بتایا کہ ان میں سے 13 لوگوں کو ٹھیک ہونے پر ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے جبکہ دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشرقی ریاست اڑیسہ میں انفیکشن کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ کئی ریاستوں نے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تقریبا ً بند کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے  پیر  کو کورونا  وائرس سے مقابلہ کرنے میں ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کے اہلکاروں کی محنت اور شراکت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے قہر کو روکنے کے لئے مربوط اور متحد قدم اٹھائے جا رہے ہیں اور لوگ صحت مند رہیں، اس بات  کو یقینی کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

PunjabKesari
مرکزی حکومت نے کوروناوائرس (کووڈ- 19 کے پھیلا کو روکنے کے لئے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے  پروگراموں کے انعقاد سے بچیں، جن میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہوں۔ ساتھ ہی مرکز نے تمام ریاستوں کو ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں اور جم  (کلب )کو بند کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔



Comments


Scroll to Top