Latest News

کورونا وائرس کا قہر:دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد  3100،اکیلے چین میں ہی 2943افراد کی موت

کورونا وائرس کا قہر:دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد  3100،اکیلے چین میں ہی 2943افراد کی موت

نیشنل ڈیسک:چین کے ہیبئی صوبے کی دارالحکومت ووہان سے شروع ہوئے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں آ کر دنیا کے 65ممالک میں اب تک 3100سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 89000افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن ابھی بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔اکیلے چین میں ہی کورونا وائرس سے 2943افراد کی موت ہو گئی ہے ۔چین کے محکمہ صحت نے منگل وار کو بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 80,151ہو گئی ہے ۔
31صوبوں کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق47,204افراد کو بھرتی ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80فیصد معاملے 60سال سے زیادہ عمر کے افراد  سے جڑے تھے۔رپورٹ کے مطابق صرف 2.4فیصدمعاملوں سے 18سال یا اس سے کم عمر کے افراد  متاثر تھے ۔70یا اس سے زیادہ عمر کے فراد میں موت کی شرح  آٹھ فیصد ہے جبکہ 80یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں یہ شرح 14.8فیصدی ہے ۔
وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک
وہی اٹلی،ایران اور جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
ایران میں جہاں بحرین ،عراق ، کویت اور  اومان سے جڑے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اٹلی میں الجیریا ، آسٹریا ، کرویشیا ، جرمنی ،سپین اور سوئٹزر لینڈ میں جڑے معاملے سامنے آئے ہیں ۔
ہندوستان  میں سوموار کو دو اور کورونا وائرس کے معاملات کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی اب تک کووڈ 19 کے پانچ معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے ۔وزارت صحت نے بتایا کہ دہلی میں ایک مریض کورونا سے متاثرہ پایا گیا ہے وہ گزشتہ دنوں  اٹلی  سے ہو کر آیا تھا ۔ایک دوسرے معاملے میں تیلنگانہ میں ایک مریض کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے جو دبئی سے سفر کر کے آیا تھا۔دونوں  کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔اس سے پہلے تین معاملات کیرل میں پائے گئے تھے۔
67کروڑ50لاکھ ڈالر جمع کرنے کا مطالبہ
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس  کے خلاف لڑائی کے لئے 67کروڑ 50لاکھ ڈالر جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک مہاماری ماہرنے پیشینگوئی  کی ہے کہ دنیا کی 60فیصد آبادی بالآخر متاثر ہو سکتی ہے ۔یعنی مہاماری کی شکل اختیار کر چکی اس  وباء سے ابھی  چھٹکارہ   پانے کی امید نہیں ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top