Latest News

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر :11,248اموات، 269،482 متاثر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر :11,248اموات، 269،482 متاثر

 جنیوا/نئی دہلی : دنیا کے 168 ممالک میں پھیل چکے کوروناوائرس( کووڈ  19)رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11,248 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 269،482 افراداس سے متاثر ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 258 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے کل 4افراد کی موت ہوچکی ہے۔کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
وزارت صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 258 معاملوں  کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی جبکہ 39 غیر ملکی شہری ہیں۔کورونا وائرس سے متاثرہ 23 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔ خیال رہے اب بھی اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصدمعاملوںمیں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ تھے۔ چین میں 81,008 افرادکے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 32,55افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top