Latest News

اپنے جسم کو اللہ کی امانت سمجھیں، اسلام میں ٹیٹو بنوانا حرام: دیوبند کے مولانا

اپنے جسم کو اللہ کی امانت سمجھیں، اسلام میں ٹیٹو بنوانا حرام: دیوبند کے مولانا

یوپی نیوز: دیوبند کے ممتاز عالم دین مولانا قاری اسحاق گورا نے لڑکوں اور لڑکیوں کے ٹیٹو بنوانے پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیاں ٹیٹو بنوانا فیشن سمجھتے ہیں لیکن اسلام میں ٹیٹو بنوانا حرام کے مترادف ہے۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں اور خواتین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ٹیٹو نہ بنوائیں۔
'اس فیشن سے بچنا چاہیے'
 ٹیٹو بنوانے کی مخالفت کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اسلام میں ٹیٹو کو حرام سمجھا جاتا ہے۔ مسلم نوجوانوں کو اس رجحان سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل کے لڑکے اور لڑکیاں ٹیٹو کو فیشن اور جدیدیت کی علامت سمجھتے ہیں جبکہ اسلامی نقطہ نظر سے یہ ایک غلط عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہر ایک کو اس فیشن سے بچنا چاہیے اور اللہ سے دعا کرنی چاہیے کہ وہ انہیں سیدھا راستہ دکھائے۔
'ٹیٹو بنوانا خلاف شریعت ہے'
مولانا گورا نے یہ بھی کہا کہ ٹیٹو بنوانا شریعت کے خلاف ہے کیونکہ یہ اللہ کی بنائی ہوئی جسمانی ساخت میں تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دکھ ہے کہ آج کے لوگ ٹیٹو بنوانے کو حرام نہیں سمجھتے۔ وہ اسے اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھتے ہیں۔ لیکن اہل اسلام کو اس سے بچنا چاہیے اور اس کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
 



Comments


Scroll to Top