Latest News

کانگرس کی کتاب میں ساورکر پر متنازعہ تبصرہ ، بتایا ''ہم جنس پرست''

کانگرس کی کتاب میں ساورکر پر متنازعہ تبصرہ ، بتایا ''ہم جنس پرست''

بھوپال : اکھل بھارتیہ کانگرس سیوا دن  نے جمعرات کے روز بھوپال میں منعقد قومی ٹریننگ کیمپ میں ''ویر ساورکر کتنے 'ویر'؟''  نام سے ایک کتاب بانٹی ہے ۔ جس میں سیاسی ہندو وادی نظریے کے بانی کہے جانے والے ونائیک دامودر ساورکر پر سوال اٹھایا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
یہی نہیں ، کتاب میں ناتھو رام گوڈسے اور ساورکر کے رشتوں کو لے کر بھی متنازعہ تبصرہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کتاب میں لکھا ہے کہ ساورکر اقلیتی خواتین سے ریپ کرنے کیلئے لوگوں کو اکساتے تھے ۔ بھاجپا نے اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس پوری طرح گمراہ ہو چکی ہے ، اس لئے محب وطن  کی بے عزتی کر رہی ہے ۔ کتاب میں الزام لگایا گیا ہے کہ ساورکر نے فوراً برطانوی حکومت سے پیسے لئے تھے ۔ 

PunjabKesari
اسی درمیان ، مدھیہ پردیش بھاجپا صدر اور ایم پی راکیش سنگھ نے کانگرس سیوا دل کے پروگرام میں ساورکر کو لے کر بانٹی گئی کتاب پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ،' کانگرس پوری طرح گمراہ ہو چکی ہے ۔ وہ سمجھ نہیں پارہی ہے کہ کس کی مخالفت کریں اور کسکی حمایت کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں کانگرس کے لیڈر ان محبان وطن  کو نشانہ بنانے سے نہیں چوک رہے جو محب وطن خاص طور سے اقلیتی آبادی کے مفکر رہے ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top