Latest News

پلوامہ حملے پر بیان سے گرمائی سیاست ،بھاجپا  لیڈر نے  راہل گاندھی کی پیدائش کو ملک کے لئے بتایا چو ک

پلوامہ حملے پر بیان سے گرمائی سیاست ،بھاجپا  لیڈر نے  راہل گاندھی کی پیدائش کو ملک کے لئے بتایا چو ک

مندسور: پلوامہ حملے پر کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان کے بعد بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے ان پر طنز کسا ہے۔ مندسور پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے رہنما سدھیر گپتا نے راہل گاندھی کی پیدائش کو لے کر تبصرہ کیا ہے۔ پلوامہ کا ذکر کرتے ہوئے رہنما سدھیر گپتا نے کہا کہ ' ہمیں شرم آتی ہے کہ ہم راہل گاندھی کو اپنوں میں سے ایک سمجھیں۔ جب ملک پلوامہ حملے کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کر رہا تھا تب راہل نے بے شرمی والا سوال کیا۔ وہ پوچھتے ہیں کہ فائدہ کس کو ہوا؟یہ کہتے ہوئے گپتا نے راہل گاندھی  کے جنم کو (پیدائش) کو ملک کے لئے ایک  چوک بتایا۔
گپتا نے کہا کہ ' کانگر س نے تو اپنا فرض ادا کرنے کے لئے راہل کو دور کر دیا ہے اور راہل جوبولتے ہیں، اس سے کانگر س میں کون کون متفق ہے یہ بھی غور کرنے کے قابل بات ہے۔ وہیں  رکن  پارلیمنٹ گپتا نے این آر سی  پر کہا کہ  این آر سی کی کوئی مخالفت نہیں ہے یہ سب  سازش کے تحت  اور منصوبہ طریقے سے کیا جاتا ہے۔ملک کے کروڑوں بھائی آپس میں مل رہنا چاہتے ہیں، لیکن یہ کوئی سرائے نہیں ہے۔ سدھیر گپتا نے کہا کہ  بھارت میں 28 ممالک کے لوگ رہتے ہیں۔ تقریبا 3 لاکھ اجازت حاصل کرچکے لوگ رہتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دوسرے ملک کے لوگ  بھارت کے لوگوں کو پریشان کرنے آجائیں۔
بتادیں کہ راہل گاندھی نے پلوامہ حملے کی برسی پر سوال پوچھا  تھا کہ اس سے کس کو فائدہ پہنچا؟ ان کے اس سوال کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان پر جم کر حملہ بولا ہے۔ اسی کڑی میں بھاجپا رکن پارلیمنٹ گپتا کا بھی بیان آیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top