Latest News

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے والد فاروق عبداللہ پر حملے کو لیکر اٹھائے سوال، کہی یہ بات

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے والد فاروق عبداللہ پر حملے کو لیکر اٹھائے سوال، کہی یہ بات

جموں: جموں میں ایک ہوٹل کے باہر والد فاروق عبداللہ پر ہونے والے حملے کے حوالے سے وزیر اعلی عمر عبداللہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ "اللہ مہربان ہے۔ میرے والد بال بال بچ گئے۔ فی الحال مکمل معلومات واضح نہیں ہیں، لیکن جو معلوم ہوا ہے اس کے مطابق ایک شخص بھری ہوئی پستول لے کر بہت قریب پہنچ گیا اور اس نے فائر کیا۔
صرف قریبی حفاظتی ٹیم کی چوکسی کی وجہ سے گولی کا رخ موڑ دیا گیا اور یہ قتل کی کوشش ناکام ہو گئی۔ فی الحال جوابات سے زیادہ سوالات پیدا ہو رہے ہیں، جن میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر کوئی شخص زیڈ  پلس این ایس جی سکیورٹی رکھنے والے سابق وزیر اعلی کے اتنے قریب کیسے پہنچ گیا۔


قابل ذکر ہے کہ تھوڑی دیر پہلے جموں کے ہوٹل رائل پارک میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پر فائرنگ کی اطلاع سامنے آئی، جس کے بعد پورے ریاست میں ہلچل بڑھ گئی۔ فاروق عبداللہ جموں کے گریٹر کیلاش علاقے میں اپنی پارٹی کے ایک کارکن(جو پیشے سے وکیل ہیں) کے بیٹے کی شادی میں شامل ہونے آئے تھے۔ 
وہ وہاں تقریبا ایک گھنٹے تک موجود رہے۔ جیسے ہی وہ بینکوئٹ ہال سے باہر نکلے، تبھی انہیں نشانہ بنا کر فائرنگ کی گئی۔ حملے میں نائب وزیر اعلی سورندر چوہدری کو کچھ چوٹیں آئیں، جبکہ فاروق عبداللہ بال بال بچ گئے۔



Comments


Scroll to Top