Latest News

کمپنی کی باس نے دھوئے کارکنوں کے پیر، بیحد دلچسپ ہے حقیقت ،ویڈیو دیکھیں

کمپنی کی باس نے دھوئے کارکنوں کے پیر، بیحد دلچسپ ہے حقیقت ،ویڈیو دیکھیں

بیجنگ : کمپنی کے باس کے ذریعے اچھی پرفارمینس دینے والے کارکنوں کو بونس یا دیگر انعام دیکر سر فراز کرنا تو عام بات اہے لیکن  کبھی دیکھا ہے کہ باس اپنے کارکنوں کی بہترین کارکردگی سے خوش ہوکر ان کے پیر دھو رہا ہو؟ لیکن چین میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ہے ۔ یہاں ایک کاسمیٹک کمپنی کی دو خاتون افسروں نے بہترین کارکردگی کارکردگی کیلئے اپنے 8 کارکنوں کے پیر دھوکر سر فراز کیا جس کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ 


واردات 2 نومبر کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق کارکنوں کے اعزاز کیلئے باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ جس میں کارکنوں کے پیر دھونے کے علاوہ کمپنی کی صدر اور دیگر خواتین افسروں نے ہاتھ جوڑ کر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دراصل کارکنوں کو کمپنی کی طرف سے جو ہدف دیا گیا تھا اس سے کہیں زیادہ انہوں نے کام کیا ۔ اس سے کمپنی کو اچھا خاصہ فائدہ ہوا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنوں کو کچھ الگ ہی طریقے سے سر فراز کیا گیا ۔



Comments


Scroll to Top