Latest News

چین میں  جاری ہے کورونا وائرس کا  قہر، مرنے والوں کی تعداد2 ہزار663 ہوئی

چین میں  جاری ہے کورونا وائرس کا  قہر، مرنے والوں کی تعداد2 ہزار663 ہوئی

بیجنگ :چین میں مہلک  کورونا  وائرس سے حالات نازک ہو گئے ہیں۔  کورونا  وائرس سے   مزید71   لوگوں کی موت کے بعد ملک میں اس سے مرنے والوں کی تعداد2663 ہو گئی۔چین کے قومی صحت کمیشن  کے مطابق  71 میں سے 68 لوگوں کی موت  ہوبئی  صوبے میں ہوئی ہے، جہاں اس وائرس کا سب سے زیادہ  قہر ہے۔
 چین کے قومی صحت کمیشن (این ایچ سی)نے بتایا  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے 508 نئے کیس سامنے آنے کے بعد کل 77658 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی  تصدیق ہو چکی ہے۔چین کے قومی صحت کمیشن   کی جانب سے جاری حالیہ اعداد وشمار کے مطابق ملک کے 31 صوبوں میں 27,200 لوگ اس مہلک بیماری سے ٹھیک ہو گئے جبکہ 2663 افراد اس بھیانک بیماری کا شکار ہوچکے ہیں۔
وہیں شاندونگ میں دو اور گوآنگدونگ میں ایک شخص کی جان اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے گئی. ۔ این ا یچ سی نے حالانکہ کہا کہ اس کے معاملات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ۔شہنوآ کی خبر کے مطابق، پیر کو 2589 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ یہ تعداد اسی دن سامنے آئے 508  نئے مقدمات سے کافی زیادہ ہے۔ این ا یچ سی نے بتایا کہ اتوار تک کل 27323 متاثرہ لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے ۔ایجنسی نے کہا کہ پیر کو مسلسل چھٹے دن نئے مقدمات کی تعداد  1000  کے اندر رہی۔
 



Comments


Scroll to Top