Latest News

چین - پاکستان نے سی پی ای سی کو لیکر افغانستان سے کیا بڑا معاہدہ

چین - پاکستان نے سی پی ای سی کو لیکر افغانستان سے کیا بڑا معاہدہ

بیجنگ: چین، پاکستان اور افغانستان نے بدھ کو چین -پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پی ای سی  کے حوالے سے اعلان پاکستان کے نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کے بعد کیا گیا۔
ڈار بیجنگ کے تین روزہ دورے پر ہیں، یہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے)میں دہشت گردی کے مقامات کو نشانہ بنا کر شروع کئے گئے  'آپریشن سندور' کے بعد پہلی اعلی سطحی بات چیت ہے ۔ ملاقات کے بعد 'X' پر ایک پوسٹ میں ڈار نے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے تینوں لیڈروں کی ایک ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے سفارتی مصروفیات کو بڑھانے، مواصلات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے کلیدی عوامل کے طور پر تجارت، بنیادی ڈھانچے اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(بی آر آئی)تعاون کو گہرا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان نے 60 بلین امریکی ڈالر کے CPEC کی تعمیر کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (PoK) سے گزرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزرائے خارجہ کا چھٹا سہ فریقی اجلاس جلد ہی باہمی طور پر مناسب تاریخ پر کابل میں منعقد کیا جائے گا۔
 



Comments


Scroll to Top