Latest News

جموں کشمیر کے بچے وطن پرست، انہیں کسی اور طریقے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے: راجناتھ سنگھ

جموں کشمیر کے بچے وطن پرست، انہیں کسی اور طریقے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو کہا کہ ہندوستانی اقدار میں تمام مذاہب کو برابر سمجھا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک سیکولر ہے اور یہ پاکستان کی طرح خاص مذہب پر مبنی  ملک کبھی نہیں بنا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے بچے وطن پرست ہیں، انہیں کسی اور طریقے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔ جی ہاں، کبھی کبھی وہ غلط سمت میں چلے جاتے ہیں لیکن وہ ہمارے اپنے ہیں۔دہلی میں این سی سی کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد کیمپ میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہم( ہندوستان )کہتے ہیں کہ ہم مذاہب کے درمیان تفریق نہیں کریں گے۔تو ہم ایسا کیوں کریں گے؟ ہمارا پڑوسی ملک تو یہ اعلان کر چکا ہے کہ ان کا ایک مذہب ہے۔
انہوں نے خود کو  اسلام مذہب پر مبنی ملک قرار دیا ہے۔ہم نے ایسا اعلان نہیں کیا ہے۔سنگھ نے کہا، '' یہاں تک کہ امریکہ بھی  خاص مذہب پر مبنی ملک ہے۔ہندوستا ن ایک مذہب  پر مبنی ملک نہیں ہے ۔  کیوں؟ کیونکہ ہمارے سادھو سنتوں نے نہ صرف ہماری سرحدوں کے اندر رہنے والے لوگوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھا بلکہ پوری دنیا میں رہنے والے لوگوں کو انہوں نے ایک خاندان بتایا۔
سنگھ نے زور دیا کہ ہندوستان  نے کبھی بھی یہ اعلان نہیں کیا کہ اس کا مذہب ہندو، سکھ یا بدھ مت ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں رہ سکتے ہیں۔وزیر دفاع نے 'وسودھیو کتمبکم' کے حوالہ دیا ، جس کا مطلب ہے پوری  ایک خاندان ہے۔پوری دنیا میں یہ پیغام یہاں سے ہی گیا۔
 



Comments


Scroll to Top