ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ایک اسکریپ کاروباری ( کباڑیہ ) کی پیٹ - پیٹ لنچنگ ( قتل ) نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا اور ہفتے کے روز سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل آئے اور الزام لگایا کہ عبوری حکومت ہجوم کے تشدد کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
پولیس نے اسکریپ کاروباری لال چند سوہاگ کے قتل کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے دو غیر قانونی ہتھیار لے کر جا رہے تھے۔ بدھ کو ہونے والے واقعے کے خلاف طلباء نے دارالحکومت ڈھاکہ کے متعدد یونیورسٹی کیمپس میں ریلیاں نکالیں۔
اس واقعے میں بھتہ خوروں نے پرانے ڈھاکہ کے علاقے میں مٹ فورڈ ہسپتال کے سامنے اسکریپ کاروباری سوہاگ کو مار مار کر ہلاک کر دیا۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ، جس میں حملہ آوروں کو سوہاگ کو کنکریٹ کے سلیب سے مارتے اور پھر اس کی موت کے بعد رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔