جالندھر : پاکستان میں حال ہی میں سکھ لڑکی کو اغوا کر جبراً مذہب تبدیل کرنے کی واردات کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اور مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر لفظی حملے کئے ہیں ۔ دونوں لیڈروں نے کہا کہ عمران خان سکھوں کو تحفظ دینے میں ناکامیاب رہے ہیں ۔ امریندر نے پاکستان میں رہ رہے سکھ پریواروں کو ہندوستان آنے کی پیشکش دیتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

عمران خان حکومت اغوا ہوئی سکھ لڑکی جگجیت کور کو اس کے گھر والوں کے حوالے کرنے میں ناکامیاب رہی ۔ اس کا جبراً مذہب تبدیل کروا کر نکاح کروا دیا گیا ۔ کیپٹن نے ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت جگجیت کور کی مدد نہیں کرپائی ہے ۔ متاثرہ سکھ پریوار چاہے تو وہ ہندوستانی پنجاب میں آکر رہ سکتا ہے ۔ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔

اسی درمیان مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خطلکھ کر اس معاملے کو پاکستان کے سامنے اٹھانے کی مانگ کی ۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مذہب کسی کا بھی ذاتی معاملہ ہے اور خواہش کے خلاف مذہب تبدیل کرانا شرمناک ہے ۔ یہ عالمی تنظیموں کے ذریعے بنائے گئے انسانی حقوق کی سر عام خلاف ورزی ہے ۔ یہ دنیا کے تمام ممالک پر عاید ہوتے ہیں ۔ جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ اس واردات نے سکھ طبقہ کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔