National News

اسرائیل کا اقوام متحدہ میں پاکستان پر حملہ: آپ نے تو لادن کو دی تھی پناہ، غزہ پر نہ اٹھاو سوال

اسرائیل کا اقوام متحدہ میں پاکستان پر حملہ: آپ نے تو لادن کو دی تھی پناہ، غزہ پر نہ اٹھاو سوال

انٹرنیشنل ڈیسک: اسرائیل نے پاکستان پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں 'دوہرا معیار' اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ اس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو اپنی سرزمین پر پناہ دی تھی اور وہ وہیں مارا گیا۔ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل نمائندے سفیر ڈینی ڈینن نے پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بن لادن پاکستان میں مارا گیا تو یہ سوال نہیں پوچھا گیا کہ غیر ملکی سرزمین پر دہشت گرد کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟
ڈینن نے کہایہ سوال کسی نے نہیں پوچھا۔ سوال یہ تھا کہ ایک دہشت گرد کو پناہ کیوں دی گئی؟ یہی سوال آج بھی پوچھا جانا چاہیے۔ جب بن لادن کو نہیں بخشا گیا تو حماس کو بھی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اسرائیل اور پاکستان کے سفیروں کے درمیان یہ گرما گرم بحث جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہوئی جس میں حماس کے رہنماو¿ں پر اسرائیلی حملے پر بات چیت کی گئی۔
احمد نے اپنے خطاب میں قطر کے خلاف اسرائیل کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملے کی شدید مذمت کی اور اسے جارحیت کے وسیع رجحان کا حصہ قرار دیا جو علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے۔ پاکستانی سفیر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میںوحشیانہ فوجی کارروائی کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور شام، لبنان، ایران اور یمن میں بار بار سرحد پار سے حملے کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 11 ستمبر 2001 کو نیویارک شہر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی 24 ویں برسی پر ہوا۔ یہ حملہ بن لادن کے حکم پر کیا گیا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top