Latest News

سی  اے اے اور این آر سی نے مسلمانوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا: مایا وتی

سی  اے اے اور این آر سی نے مسلمانوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا: مایا وتی

لکھنؤ: بی ایس پی صدر مایاوتی نے پیر کو کہا کہ شہریت  ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر نے مسلمانوں کی زندگی کو اور مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ کانگرس، بی جے پی اور آپ کے '' لوک لبھاونے انتخابی وعدوںکے لالچ میں نہیں آئیں۔ 
مایاوتی نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی پارٹی دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ اتر پردیش میں بی ایس پی کی حکومت کی طرز پر دہلی کی ترقی کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  سی اے اے  اور این آر سی  مسائل کے بعد '' مسلمانوں کی زندگی  زیادہ مشکل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ '' اپوزیشن پارٹیوں کے ہتھکنڈوں سے آگاہ رہیں جو ووٹ دینے کے لئے آپ کو لالچ دیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top