امرتسر : 4 سال کے پیار کے رشتے کے بعد لڑکے - لڑکی نے شادی کروانے کا فیصلہ لیا اور شادی کے دن لڑکا گھر کو تالے لگا کر اپنے پریوار کے ساتھ غائب ہوگیا ۔ بارات نہ پہنچنے پر لمبے انتظار کے بعد دلہن پریوار کو لے کر تھانے پہنچی ، جہاں پولیس نے لڑخی کی شکایت پر اس کے محبوب موہت سہگل کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔

شادی کے دن ہاتھوں میں شگن کی مہندی لگا کر دلہن ہرپریت کور اپنے دولہے موہت سہگل کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ نہیں پہنچا ۔ لاہوری گیٹ واقع تھانہ وومن سیل میں شادی کا کارڈ دکھاتے ہوئے ہرپریت کور نے کہا کہ 30 نومبر کو ان کی شادی طے کی گئی تھی جو شوالا مندر چنگی سکہ تالاب میں ہونی تھی ۔ ہرپریت نے الزام لگایا کہ موہت سہگل کی بہن پلوی سہگل نے ہی اپنے بھائی کے ساتھ پیار کے تعلاقت بنوائے تھے ۔
اس کے بعد انہوں نے ایک فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔ جس سے دکھی ہوکر اس نے پولیس کو شکایت کی جس دوران طے ہوا کہ اس کی شادی 30 نومبر کو موہت کے ساتھ کر دی جائے گی ۔ متاثرہ ہرپریت کور نے پولیس سے انصاف دلانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خودکشی کرنے کو مجبور ہوگی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی معاملے کا اصل خلاصہ ہو سکے گا ۔