Latest News

بدسلوکی کرنے والے کانگرسی رکن ایوان میں آکر معافی مانگیں: حکمران جماعت

بدسلوکی کرنے والے کانگرسی رکن ایوان میں آکر معافی مانگیں: حکمران جماعت

نئی دہلی: لوک سبھا میں حکمران جماعت نے کانگرس کے رکن ٹی ایم پرتاپن اور ڈین کوریا کوس پر وزیر برائے بہبود اطفال و خواتین اسمرتی ایرانی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جمعہ کو ہنگامہ کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں ممبران ایوان میں آئیں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔
لنچ کے وقفے کے بعد جیسے ہی ایوان پریزائڈنگ سپیکر میناکشی لیکھی نے ایوان کی کارروائی کا آغاز کیا ، حکمران جماعت کے ارکان نے کھڑے ہوکر یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ وقفہ صفر کے دوران مسٹر پرتاپن اور مسٹر کوریاکوس محترمہ ایرانی کی نشست کے سامنے آکر آستین اوپر کرکے انہیں دھمکی دی ۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ یہ ایک دھمکی دینے والی صورتحال تھی جبکہ محترمہ ایرانی بطور ممبر اپنی بات کہہ رہی تھیں۔



Comments


Scroll to Top