Latest News

تو منموہن سنگھ کی صلاح پر بنا شہریت قانون ! 16 سال پہلی ویڈیو آئی سامنے

تو منموہن سنگھ کی صلاح پر بنا شہریت قانون ! 16 سال پہلی ویڈیو آئی سامنے

نیشنل ڈیسک : شہریت ترمیمی قانون پر کانگرس سمیت کچھ اہم اپوزیشن جماعتیں احتجاجی مظاہرے کررہی ہیں ۔ ان جماعتوں کی دلیل  ہے کہ یہ قانون آئین کے خلاف ہے ۔ اسی درمیان بھاجپا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو 16 سال پرانی ویڈیو جاری کر کانگرس کے سٹینڈ کو سوالوں کے کٹگھرے میں کھڑا کردیا ہے ۔ 
بھاجپا کے آئی ٹی سیل کے کنوینر امت مالویہ نے ٹویٹر پر منموہن سنگھ کے 2003 میں راجیہ سبھا میں دئیے بیان کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں منموہن سنگھ ایوان میں موجود اس وقت کے نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی کو خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ  میں مہاجرین سے ہورہے سلوک کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ، ملک کے بنٹوارے کے بعد بنگلہ دیش جیسے ممالک میں اقلیتوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر حالات کی وجہ سے لوگوں کو اپنا ملک چھوڑ ہندوستان میں مہاجر بننا پڑتا ہے تو ایسے بدقسمت لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کا عمل ہونا چاہئے ۔ 

https://twitter.com/amitmalviya/status/1207542669502828544?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1207542669502828544&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fbjp-released-old-video-of-manmohan-singh-1099407
کانگرس کے سینئر لیڈر نے ویڈیو میں کہا کہ میں سنجیدگی سے شہریت ترمیمی  بل  کی جانب نائب وزیر اعظم کا دھیان مرکوز کرنا چاہتا ہوں ۔ دراصل 2003 میں مرکز میں اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں این ڈی اے کی حکومت تھی ۔ اس وقت راجیہ سبھا ممبر منموہن سنگھ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر تھے ۔ اس دوران وہ بنگلہ دیش میں مذہبی بنیاد پر تشدد کیش کار ہوئے مہاجرین کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنے کا سجھاؤ دے رہے تھے ۔ بھاجپا نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پن بھی کیا ہے ۔ 
بتا دیں کہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ملک کے الگ اگ حصوں میں بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ دہلی میں بھی احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے ہوئے کئی میٹرو سٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ وہیں بنگلور میں بھی زور دار مظاہرے ہورہے ہیں اور کئی لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے ۔ پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top