Latest News

بھاجپا لیڈر کپل مشرا کو دھمکی ملنے کے بعد مہیا کرائی گئی  وائی پلس سکیورٹی

بھاجپا لیڈر کپل مشرا کو دھمکی ملنے کے بعد مہیا کرائی گئی  وائی پلس سکیورٹی

نئی دہلی:شہریت قانون ترمیمی (سی اے اے) کی حمایت میں نعرے بازی  کرنیوالے اور لوگوں کو اس کی حمایت میں آنے  کے لئے ترغیب دینے والے کپل مشرا کی بھاجپا  نے سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔بھاجپا نے کپل مشرا کو وائی پلس سکیورٹی دی ہے ۔ دراصل سی اے اے پر دہلی میں پھیلے تشدد کے بعد کپل مشرا کو جان سے مارنے  کی دھمکی ملی تھی ۔
دہلی پولیس ذرائع کے مطابق کپل مشرا کو ملی دھمکی اور ان کی جانب سے دہلی پولیس کو کی گئی شکایت  کی بنیاد پر  ان کی 'تھریٹ پرسیپشن' کی گئی تھی ۔دہلی پولیس اپنے اوپر ایسا کوئی الزام نہیں لینا چاہتی  تھی جس کی بنیاد پر یہ کہا جائے کہ پولیس کی لاپروائی  کے چلتے کپل مشرا کے اوپر حملہ ہو گیا ۔اسلئے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ کپل مشرا کو 24گھنٹے ایک پولیس  اہلکاردیا گیا ہے جو ان کے  ساتھ ہر وقت انکی حفاظت  میں تعینات ہوگا۔
 بتا دیں کہ کچھ دن پہلے دہلی ہائیکورٹ  نے بھڑکائو بیان دینے کے لئے مشرا پر مقدمہ  درج کرنے کیلئے دہلی پولیس کو فیصلہ لینے کوکہا ۔دہلی میں ہوئے تشدد  سے ایک دن پہلے موجپور چوک پر مظاہروں کے  دوران کپل مشرا کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے تین دن کے اندر بند روڈ کو کھولنے کا الٹی میٹم دیا تھا اور کہا تھا کہ ٹرمپ کے ہندوستان جانے تک ہم خاموش رہیںگے لیکن اس کے بعد پولیس کی بھی نہیں سنیں گے  اور خود سڑک کھلوائیں گے 
وائی پلس سکیورٹی کیوں  ؟
خفیہ بیورو کی طرف سے حفاظت سے متعلقہ خطروں کو دیکھتے ہوئے ملک کے VVIPاور دوسرے علاقوں کے افراد کو یہ سکیورتی  دی جاتی ہے ۔بتا دیں کہ ہندوستان میں چار طرح کی سکیورٹی کیٹیگری ہے زیڈ، وائی ، ایکس اور زیڈ پلس  سکیورٹی ہوتی ہے ۔اس میں  زیڈ پلس  سب سے بڑی سکیورٹی کی کیٹیگری ہوتی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top