Latest News

نڈا کا بی جے پی کا قومی صدر بننا تقریباً طے،  آج شام میٹنگ میں ہوسکتی ہے تاجپوشی

نڈا کا بی جے پی کا قومی صدر بننا تقریباً طے،  آج شام میٹنگ میں ہوسکتی ہے تاجپوشی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر اور بی جے پی کے نئے قومی صدر پارٹی کی  حکومت والی ریاستوں کے وزرائے  اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ پیر کی شام ملاقات کریں گے۔ سینئر لیڈر جے پی نڈا کا پارٹی کا نیا قومی صدر منتخب  کیاجانا تقریباً طے ہے۔نڈا کو بھارتیہ جنتا پارٹی کا نیا قومی صدر مقرر کئے جانے  کا  سرکاری اعلان  میٹنگ  میں ہی کیا جائے گا ۔ہماچل پردیش  سے آنے والے رہنما  جے پی نڈا کے بلامقابلہ بی جے پی کا  قومی صدر منتخب ہونے کی توقع ہے۔

PunjabKesari
پارٹی کے لیڈر نریندر تومر نے نڈا کی ممکنہ تقرری پر کہا کہ ان کے پاس بہت بڑا تنظیمی اور انتظامی تجربہ ہے اور یقین جتایا کہ پارٹی ان کی قیادت میں مضبوط ہوگی۔ راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزیر اور پارٹی حکومت والی ریاستوں کے نمائندے انتخابی عمل شروع ہونے پر نڈا کی حمایت میں 20 جنوری کوکاغذات نامزدگی داخل کریں گے اور ضروری ہونے پر اگلے دن انتخابات ہوں گے ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر رادھاموہن سنگھ پارٹی کی تنظیم انتخابی عمل کے انچارج ہیں۔

PunjabKesari
بتادیں کہ جے پی میں صدر اتفاق رائے سے اور بغیر کسی مقابلے کے چنے جانے کی روایت رہی ہے اور اس  کا کم ہی امکان ہے کہ اس بار بھی اس روایت سے کچھ الگ ہٹ کر ہو گا۔نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ہی پارٹی کے موجودہ صدر امت شاہ کی ساڑھے پانچ سال سے زیادہ کی مدت بھی ختم ہو جائے گا جس دوران بی جے پی نے ملک بھر میں اپنے بیس کو وسعت دی ۔ نڈا   کا انتخاب ساڑھے پانچ سال کے لئے کیا جائے گا۔

PunjabKesari
قابل ذکرہے کہ مودی حکومت کے دوسرے دور میں شاہ کے وزیر داخلہ بننے کے بعد بی جے پی نے ان کے جانشین کو منتخب کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی کیونکہ پارٹی میں 'ایک شخص، ایک پوسٹ' کی روایت رہی ہے۔نڈا کو گزشتہ سال جولائی میں ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔یہ اس بات کا اشارہ تھا کہ  ہماچل پردیش سے بی جے پی کے رہنما  جے پی نڈاتنظیم کے سب سے  اعلیٰ  عہدے کے لئے ممکنہ پسند ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top