Latest News

پی او کے میں چین کی در اندازی، بنکر- میزائل اور نیٹ ورک سے کر رہاجنگ کے لئے زمین تیار

پی او کے میں چین کی در اندازی، بنکر- میزائل اور نیٹ ورک سے کر رہاجنگ کے لئے زمین تیار

انٹرنیشنل ڈیسک: چین اب پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر(پی او کے)میں عسکری اور تزویراتی سرگرمیاں تیز کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چین نہ صرف پاکستان کو جدید ترین ہتھیار فراہم کر رہا ہے بلکہ PoK میں بنکرز اور انفراسٹرکچر بھی بنا رہا ہے۔ اسے ہندوستان کی خودمختاری کے لیے براہ راست چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
چین کی پاکستان کو فوجی امداد
چین نے پاکستان کو J-10C لڑاکا طیارے، PL-15 میزائل اور HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم جیسے مہلک ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ پاکستان نے انہی چینی ہتھیاروں کو  ہند- پاک  سرحد پر  ہوئے حالیہ ٹکراؤ میں استعمال کیا۔ مانا جارہا ہے کہ چین ان ہتھیاروں کو زمینی حالات میں ٹیسٹ کر رہا ہے ۔
 بنکرز، نیٹ ورکنگ اور انفراسٹرکچر میں بھی چین  سرگرم
 پی او کے میں چین اسٹیل  سے بنے بنکر بنا رہا ہے، تاکہ  پاکستان کی فوج اور دہشت گرد گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جاسکیں۔ چین مواصلاتی نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے یہاں انکرپٹڈ موبائل ٹاورز اور زیر زمین فائبر آپٹک کیبل بھی بچھا رہا ہے، جس سے کمیونیکشین نیٹ ورک کو محفوظ کیا جاسکے۔ ۔ سی پی ای سی  کے لیے حفاظتی ڈھال بن رہا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ چین یہ سب کچھ CPEC (چین پاکستان اکنامک کوریڈور)کی سیکورٹی کے نام پر کر رہا ہے۔
ہندوستانی فوج کی سرگرمیوں پر نظر
چین کو ہند- پاک تنازع سے خفیہ معلومات مل رہی ہیں۔
چین سرحد پر تعیناتی اور فضائی حملے کے طریقوں کو سمجھ رہا ہے۔
اسے ہندوستان  کی حکمت عملیوں کو ڈی کوڈ کرنے کی کوشش مانا جارہا ہے ۔
ہندوستان کا رد عمل
حال ہی میں ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت پی او کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ اس میں ہندوستانی  فضائیہ نے چین کے فراہم کردہ پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دے کر ہدف کو تباہ کر دیا۔ ہندوستان نے چین کی ان سرگرمیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی
ہندوستان - پاکستان اور چین کے درمیان کشمیر کو لیکر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ 
چین کے لیے، پی او کے اب صرف ایک اتحادی زون نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک محاذ بن رہا ہے۔ 
اس سے نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرہ ہے بلکہ ہندوستان کی خودمختاری اور سفارتی پوزیشن پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top