Latest News

بنگلہ دیش میں میوزک کنسرٹ بنا میدان جنگ: پر تشدد ہجوم کے حملے اور پتھراؤ میں 25 زخمی ، پروگرام منسوخ

بنگلہ دیش میں میوزک کنسرٹ بنا میدان جنگ: پر تشدد ہجوم کے حملے اور پتھراؤ میں 25 زخمی ، پروگرام منسوخ

انٹرنیشنل ڈیسک:  بنگلہ دیش میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور قانون و نظم و نسق پر سوالات اٹھاتے ہوئے مشہور راک گلوکار جیمز کا میوزک کنسرٹ پرتشدد ہجوم کے حملے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ یہ واقعہ فریدپور میں اس وقت پیش آیا جب پروگرام شروع ہونے ہی والا تھا۔ پتھرا ؤ اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کے دوران کم از کم25 طلبہ زخمی ہو گئے۔ یہ میوزک پروگرام فریدپور ڈسٹرکٹ اسکول کے 185  ویں یومِ تاسیس کی اختتامی تقریب کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔ نیوز پورٹل ٹی بی ایس نیوز ڈاٹ نیٹ کے مطابق، رات گئے اسکول کے احاطے میں قائم عارضی اسٹیج پر پروگرام ہونا تھا، لیکن اس سے کچھ دیر پہلے بیرونی افراد کے ایک گروہ نے داخلے سے روکے جانے پر ہنگامہ شروع کر دیا۔

🚨 COMPLETE FAILURE of law and order in Bangladesh under Yunus regime

Islamist extremist made FORCED ENTRY and PELTED STONES during a concert by singer James, leaving 20+ students injured. pic.twitter.com/DfqfmRRIUF

— Megh Updates 🚨™ (@MeghUpdates) December 27, 2025


عینی شاہدین اور منتظمین کے مطابق حملہ آوروں نے اینٹیں اور پتھر پھینکے، اسٹیج پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور ماحول کو پرتشدد بنا دیا۔ اسکول کے طلبہ نے حملہ آوروں کی مخالفت کی، لیکن پتھرا ؤ میں کئی طلبہ زخمی ہو گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس( صدر سرکل ) اجمیر حسین نے کہا کہ زخمیوں کی اصل تعداد کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے پولیس فورس تعینات کی گئی۔ روزنامہ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق، صورت حال بگڑنے کے بعد منتظم کمیٹی کے کنوینر مستفیض الرحمان شمیم نے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جیمز، جن کا اصل نام فاروق محفوظ انم جیمز ہے، بنگلہ دیشی راک بینڈ ' نگر باؤل ' کے مرکزی گلوکار، نغمہ نگار اور گٹارسٹ ہیں۔

COMPLETE FAILURE of law and order in Bangladesh under Yunus regime
Islamist extremist made FORCED ENTRY and PELTED STONES during a concert by singer James, leaving 20+ students injured. #ThalapathyThiruvizha #Bangladesh pic.twitter.com/YgW9R4uNTG

— HASHTAG BHARAT NEWS (@HTB_tweets) December 27, 2025

انہوں نے ہندوستان  کی مقبول فلموں  'گینگسٹر'،  'وہ لمحے'  اور' لائف ان اے میٹرو'  میں بھی گیت گائے ہیں۔ پروگرام کی تشہیر اور میڈیا ذیلی کمیٹی کے کنوینر راجب الحسن خان نے کہا کہ حملے کے پیچھے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ حالات میں فنکاروں اور ناظرین کی حفاظت کو یقینی بنانا ممکن نہیں تھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ڈھاکہ میں قائم چھایانٹ اور اُدیچی شلپی گوشٹھی جیسے ثقافتی اداروں پر بھی حملوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس سے بنگلہ دیش میں ثقافتی آزادی اور اظہارِ رائے کی آزادی پر سنگین سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔
 

 



Comments


Scroll to Top