Latest News

پاکستان سے نہیں آیا ہوگا پیسہ، اسلئے  دھون کو جمعیت نے نہیں بنایا وکیل: وسیم رضوی

پاکستان سے نہیں آیا ہوگا پیسہ، اسلئے  دھون کو جمعیت نے نہیں بنایا وکیل: وسیم رضوی

ایودھیا کیس میں جمعیت علمائے ہند نے وکیل راجیو دھون کو ہٹا دیا ہے ۔اس پر اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید وسیم رضوی نے کہا کہ راجیو دھون بڑے وکیل ہیں،بہت زیادہ فیس لیتے ہیں، پاکستان کے حالات اس وقت خراب ہیں۔پاکستان سے چندے کے لئے زیادہ پیسہ نہیں آیا ہوگا،  اس لئے  راجیودھون کو نہیں رکھ رہے۔انہوں نے کہا کہ نظر ثانی عرضی کا نتیجہ معلوم ہے، انہیں  اس کی آڑ میں صرف نفرت کے بیج بونے ہیں۔
بتا دیں کہ  سپریم کورٹ میں رام جنم-  بھومی بابری مسجد تنازعہ کیس میں مسلم فریقین کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل راجیو دھون نے کہا ہے کہ انہیں کیس سے ہٹا دیا گیا ہے۔دھون نے منگل کی صبح ایک فیس بک پوسٹ میں اس کا اعلان کیا ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے لکھا کہ ' جمعیت کی نمائندگی کرنے والے وکیل-آن-ریکارڈ اعجاز مقبول نے ابھی ابھی مجھے بابری کیس سے ہٹا دیا ہے۔ہم نے اس قدم کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر انہیں رسمی خط بھیج دیا ہے۔  ابھی کیس کا جائزہ لینے میں میں شامل نہیں ہوں۔دھون نے  معاملے کی 40 دن کی سماعت میں دو ہفتے سے زیادہ وقت تک مسلم فریق کی جانب  سے بحث کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top