Latest News

ایودھیا معاملہ :ہندو مہا سبھا نے بھی  دائر کی نظر ثانی عرضی، کیا ایسا مطالبہ

ایودھیا معاملہ :ہندو مہا سبھا نے بھی  دائر کی نظر ثانی عرضی، کیا ایسا مطالبہ

لکھنؤ:مسلم فریق کے بعد ایودھیا معاملے میں  اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے بھی  پیر کونظر ثانی عرضی  دائر کی ہے۔مہاسبھا کی جانب سے وکیل وشنو شنکر جین نے یہ عرضی دائر کی۔ ہندو مہاسبھا کا کہنا ہے کہ کورٹ نے جس  زمین کو متنازعہ حصہ سمجھا تھا اسے اس سے الگ کیا جائے۔ساتھ ہی درخواست میں متنازعہ ڈھانچہ گرانے کو لے کر نچلی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔ایسے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے نچلی عدالت متاثر ہوگی ، اس لئے  سپریم کورٹ نچلی عدالت کو حکم دے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوئے بغیر معاملے کی سماعت کرے۔
ہندو مہاسبھا نے نظر ثانی  عرضی میں کہا کہ سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین دینے کے سپریم کورٹ کے نو نومبر کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا  ہے  کہ جو مسلم  فریق کو 5 ایکڑ زمین دی گئی ہے اس پر سپریم کورٹ دوبارہ غور کرے۔عرضی گزار نے سپریم کورٹ سے بابری مسجد کو منہدم کرنے کو غیر قانونی بتانے والے تبصرے کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے-



Comments


Scroll to Top