Latest News

جیت کے بعد پی ایم البانیس کا پہلا بیان- آسٹریلیا کے عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کو چُنا

جیت کے بعد پی ایم البانیس کا پہلا بیان- آسٹریلیا کے عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کو چُنا

سڈنی: آسٹریلیا کے دوبارہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم انتھونی البانیس نے اتوار کوسڈنی کے  ایک کیفے میں لوگوں کی طرف سے مبارکباد حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ملک کے لوگوں نے   تقسیم کے بجائے اتحاد کو چنا ہے ۔ ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں البانیس کی لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ البانیس نے سڈنی کے لیچ ہارٹ کے ایک مصروف کیفے میں صحافیوں کو بتایا، "آسٹریلوی عوام نے تقسیم کی بجائے  اتحاد کا انتخاب کیا ہے۔ 
انہوں نے اور ان کی منگیتر جوڈی ہیڈن نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں کے ساتھ کیفے میں کافی کا لطف اٹھایا۔ البانیس نے کہا کہ ہم اپنی دوسری مدت میں نظم و ضبط اور منظم طریقے سے حکومت چلائیں گے جیسا کہ ہم نے اپنی پہلی مدت میں چلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں، وہ اکثر اپنی والدہ ماریان البانیس کے ساتھ کیفے جاتے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top