Latest News

آسٹریلیا میں ہندوستانی طالب علم کے قتل کے معاملے میں 2 ہندوستانی بھائی گرفتار

آسٹریلیا میں ہندوستانی طالب علم کے قتل کے معاملے میں 2 ہندوستانی بھائی گرفتار

میلبورن: ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ایم ٹیک کے طالب علم کے قتل کے الزام میں مطلوب ہندوستانی نژاد دو بھائیوں کو آسٹریلوی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خبر میں یہ اطلاع دی گئی۔ 'گول برن پوسٹ' کی خبر کے مطابق ،  ابھیجیت اے (26) اور رابن گارٹن (27) کو منگل کو نیو ساؤتھ ویلز کے شہر گولبرن سے گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس انہیں وکٹوریہ کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
 میلبورن کے جنوب مشرقی علاقے  میں  اومورمنڈ میں واقع ایک گھر میں ہفتے کی رات دیر گئے نوبل پارک کے رہائشی نوجیت سندھو کے گھر میں قتل ہونے کے بعد دونوں بھائی فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران ایک 30 سالہ شخص زخمی بھی ہوا۔ خبر کے مطابق، پولیس نے جمعرات کو گارٹن پر قتل اور اقدام قتل کا الزام عائد کیا تھا، جب کہ ابھیجیت کے خلاف لڑائی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
انہیں جمعرات کی صبح گولبرن کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں وکٹوریہ کے حوالے کر دیا گیا۔ہریانہ کے کرنال میں رہنے والے نوجیت کے چچا یشویرنے بتایا  کہ ایک دیگر طالب علم نے اس پر چاقو سے حملہ کیا جب وہ کرایہ کے معاملے پر کچھ ہندوستانی طلبا کے درمیان لڑائی میں ثالثی کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یشویر کے مطابق نوجیت کے قتل کے ملزم بھی کرنال کے رہنے والے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top