Latest News

سرکاری امداد سے چلنے والے مدرسوں ، سنسکرت سکولوں کو بند کرے گی آسام حکومت، وزیر تعلیم بولے- یہ ہمارا کام نہیں

سرکاری امداد سے چلنے والے مدرسوں ، سنسکرت سکولوں کو بند کرے گی آسام حکومت، وزیر تعلیم بولے- یہ ہمارا کام نہیں

گوہاٹی: آسام حکومت نے ریاست میں حکومتی امداد یافتہ سبھی مدرسوں اور سنسکرت  سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں چل رہے سبھی مذہبی  سکولوں کو ہائی سکول اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بدلا جائے گا۔ حکومت اس کام کو ایک ماہ کے اندر پورا کرے گی۔
آسام کے وزیر تعلیم ہیمنت بسوا شرما نے بدھ کے روز سرکاری امداد یافتہ مدارس اور سنسکرت سکولوں کو ہائی سکول یا ہائر سیکنڈری  سکول میں بدلنے سے متعلق حکومتی فیصلے کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت عام لوگوں کے پیسے کو مذہبی تعلیم پر خرچ نہیں کرنا چاہتی اور یہ پالیسی پر مبنی فیصلہ ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1227783802656714752?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1227783802656714752&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Feast-india-assam-bjp-government-to-convert-madrasas-into-schools-na-293586.html

خبر رساں ادارہ اے این آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق ہیمنت بسوا شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے سبھی مدرسوں اور سنسکرت  سکولوں کو ہائی سکولوں اور ہائر سیکنڈری  سکولوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ مذہبی اداروں کو فنڈ مہیا کرنا ممکن نہیں ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ چل رہے مدرسے پہلے کے مطابق ہی چلتے رہیں گے، لیکن ایک ریگولیٹری ڈھانچہ کے مطابق اس کا نظام چلایا جانا چاہئے۔
ہیمنت بسوا شرما نے واضح کیا کہ اس طرح مذہبی مقصد کے لئے چلائے جانے والے  سکولوں کے لئے حکومت فنڈ نہیں دے گی اس لئے انہیں بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مدرسوں اور سنسکرت سکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کی نوکری نہیں جائے گی۔ ان اساتذہ کو گھر بیٹھے سبکدوش ہونے تک تنخواہ دی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ان اساتذہ کو عام سکولوں میں پڑھانے کا موقع بھی دیا جائے گا۔



Comments


Scroll to Top