Latest News

نہ جنگ جیتی، نہ عزت بچی،  پھر بھی پاکستان نے عاصم منیر کو بنا دیا فیلڈ مارشل

نہ جنگ جیتی، نہ عزت بچی،  پھر بھی پاکستان نے عاصم منیر کو بنا دیا فیلڈ مارشل

انٹرنیشنل ڈیسک: پاک فوج میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جنرل عاصم منیر کو ملک کا دوسرا فیلڈ مارشل بنا دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ  پاک فوج میں سب سے زیادہ  اونچا ہے  اور اب تک صرف ایک شخص جنرل ایوب خان کو یہ عہدہ  دیا گیا ہے۔ عاصم منیر اس وقت پاکستان کے آرمی چیف ہیں اور اس سے قبل آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ لیکن ان کی مدت کار کو لے کر ملک کے اندر اور باہر بہت سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ نہ دہشت گردانہ سرگرمیوں پر روک لگائی گئی اور نہ ہی ہندوستان  کے ساتھ کشیدگی میں کمی آئی۔
پاکستان میں جشن کا ماحول ہے لیکن یہ جشن کسی فتح کا نہیں بلکہ 'جھوٹی فتح کا پرچار ہے ' ہے۔ ہندوستانی فوج سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان کی شہباز شریف حکومت نے اپنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ملک کا فیلڈ مارشل بنا دیا ہے۔ پاکستان کی کابینہ نے منگل کو اس تجویز کی منظوری دے دی، عاصم منیر اب ملکی تاریخ کے دوسرے فیلڈ مارشل ہیں۔ 1959 میں ایوب خان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی جنرل کو یہ اعلی ترین فوجی عہدہ دیا گیا ہے۔ لیکن اس فیصلے کے پیچھے زمینی حقیقت سے زیادہ سیاسی پروپیگنڈہ ہے۔
حال ہی میں پاکستان اور ہندوستان  کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ہندوستانی  فوج نے پاکستان کے کئی دہشت گردوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ایل او سی کے پار متعدد مقامات پر سٹیک حملوں کے بعد، پاکستان کی جوابی صلاحیت مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ ان واقعات کے بعد جہاں ہندوستانی عوام میں فخر اور اعتماد کی فضا تھی، حکومت پاکستان نے اس کے برعکس راستہ اختیار کیا۔
 جیسے جیسے پاکستانی عوام میں عدم اطمینان اور سوالات بڑھتے گئے، شہباز حکومت نے ایک نیا کارڈ کھیلا یعنی آرمی چیف کی ترقی۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان ایک نیا  نیریٹو گھڑنے (بیانیہ بنانے )کی کوشش کر رہا ہے کہ اس نے ہندوستان  کے خلاف جنگ میں کوئی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنا کر وہاں کے لوگوں کو یہ دکھایا جا رہا ہے کہ وہ 'تاریخی جنگ' جیت چکے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top