Latest News

راہل گاندھی کی پیشینگوئی - کورونا کے علاوہ ایک اور بڑی  تباہی  ہندوستان میں دستک دینے والی ہے

راہل گاندھی کی پیشینگوئی - کورونا کے علاوہ ایک اور بڑی  تباہی  ہندوستان میں دستک دینے والی ہے

نئی دہلی: کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ ملک کو صرف   کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ ایک بڑی تباہی  ہندوستان  میں دستک دینے والی ہے۔ یہ تباہی ہے قریب آ رہی اقتصادی بربادی اور اس کے لئے بھی ہندوستان کو تیار رہنا ہوگا ۔راہل نے کہا کہ اقتصادی تباہی کی وجہ سے ہمارے لوگوں کو اگلے 6 ماہ میں ناقابل تصور مصائب سے گزرنا  ہوگا ۔

PunjabKesari
راہل نے کہا کہ جیسے انڈمان نکوبار میں سونامی سے پہلے پانی نیچے چلا گیا تھا، ویسے ہی اب سب کچھ نیچے گیا ہے، ایک بڑی سونامی آنے والی ہے ۔راہل نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے، میں پہلے کہہ رہا ہوں کہ اقتصادی سونامی آنے والی ہے۔

PunjabKesari
کانگرس لیڈر نے کہا کہ میں بار بار آگاہ کرتے آ رہا ہوں،لیکن سنا نہیں جا رہا ہے۔حکومت صرف بیوقوف بنا رہی ہے،آگے اقتصادی صورتحال انتہائی خراب ہونے والی ہے۔وہیں لوک سبھا میں سرکاری زبان کے معاملے پر اپوزیشن کو سوال پوچھنے کی اجازت نہیں دینے پر کانگرس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ تامل ناڈو کے لوگوں کی بہت زیادہ توہین ہے۔
بتا دیں کہ ہندوستان  میں بھی  کورونا وائرس تیزی سے اپنے پیر پسار رہا ہے۔ ہندوستان  میں اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے اور متاثرہ لوگوں کی تعداد 128 تک پہنچ چکی ہے۔ دنیا  بھر میں 7000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top