Latest News

پاکستان نے دوسرے مرحلے میں 100  بھارتیہ مچھواروں کو کیا رہا

پاکستان نے دوسرے مرحلے میں 100  بھارتیہ مچھواروں کو کیا رہا

اسلام آباد: پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ تعلقات بنائے رکھنے کے لئے اس ماہ چار مراحل  میں 360 بھارتیہ قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے تحت ہفتے کے روز دوسرے مرحلے میں 100 مچھواروں کو رہا کیا گیا ہے ۔پاکستان نے پہلے مرحلے میں 7 اپریل کو 100 مچھواروں کو رہا کیا تھا ۔
 افسران نے بتایاکہ '   اچھے تعلقات کے طور پر ملیر جیل سے دیگر 100 بھارتیہ مچھواروں کو ریا کیا گیا ہے۔ ان کو ٹرین سے لاہور لا یا جا رہا ہے ، جہاں واگھہ سرحد پر پیر کے روز بھارتیہ انتظامیہ کو سونپ دیا جائیگا۔ان مچھواروں کو مختلف مہموں کے دوران پاکستان کے سمندری علاقے میں غیر قانونی طریقے سے مچھلی پکڑنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
 تیسرے مرحلے میں 100 مچھواروں کو 22  اپریل کو ریا کیا جائیگا  اور 29اپریل کو یہ عمل اس وقت پورا ہو جائیگا جب چوتھے مرحلے میں 55 مچھواروں اور پانچ قیدیوں کو رہا کیا جائیگا۔ 
 



Comments


Scroll to Top