National News

انل کپور کوملا  مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بننے کا مشورہ، اداکار نے دیا ایسا جواب

انل کپور کوملا  مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بننے کا مشورہ، اداکار نے دیا ایسا جواب

اسمبلی انتخابات  کے  نتائج کے بعد مہاراشٹر میں شو سینا اور بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کی کرسی کو لے کرکھینچ تان چل رہی ہے۔ دونوں پارٹیاں اپنے اپنے  امید وار کووزیر اعلیٰ  بنانے پر بضد ہیں۔سیاسی گلیاروں میں یہ سوال اٹھ رہا  ہے کہ آخر کون مہاراشٹر کا وزیر اعلی بنے گا؟ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک فین نے اداکار انل کپور کو مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنانے کا مشورہ دے ڈالا۔جس کا انل کپور نے عجیب جواب دیا ہے۔

PunjabKesari
وجے گپتا نامی ایک ٹویٹر صارف نے لکھا' مہاراشٹر میں جب تک کوئی راستہ نہیں نکلتا اس وقت تک انل کپور کو ہی وزیر اعلیٰ بنا کر دیکھ لیتے ہیں۔پردے پر ان کی ایک دن کی مدت کا پورے ملک نے دیکھی ہے اور سراہنا  کی ہے۔دیویندر فڑنویس اور آدتیہ ٹھاکرے کیا سوچ رہے ہیں'؟ 


یہ ٹویٹ چند منٹوں میں وائرل ہو گیا۔اداکار انل کپور نے بھی یوزر کی پیشکش پر رد عمل دیا ہے۔جواب دیتے ہوئے انل کپور نے لکھا کہ 'میں نائیک ہی ٹھیک ہوں' سوشل میڈیا پر انل کپور کے سینس آف ہیومر کی تعریف ہو رہی ہے۔

مداح اداکار کے شاندار جواب کی تعریف کر رہے ہیں۔ایک فین نے لکھا 'پہلے انل کپور انکار کریں گے پھر بعد میں حلف لیں گے۔دوسرے صارف نے لکھا ' ویسے یہ مشورہ برا نہیں ہے۔ایک فین نے نائیک  فلم کو دوبارہ بنانے کی  مانگ کی  ہے۔لکھا 'مجھے نائیک کافی پسند آئی، نائیک2 بھی بننی چاہئے۔

PunjabKesari
نائیک فلم میں ایک دن کے لئے وزیر اعلیٰ بنے تھے انل کپور
معلوم ہو، انل کپور فلم  نائیک میں ایک دن کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔وزیر اعلیٰ بن کرانل کپور نے ریاست کی بہتری کے لئے پورے جوش کے ساتھ کام کیا تھا۔اس فلم کی ہدایت کاری ایس شنکر نے کی تھی ۔ فلم میںانل کپور کے علاوہ رانی مکھرجی، پریش راول اور امریش پوری اہم رول میں نظر آئے تھے ۔



Comments


Scroll to Top