Latest News

امرتپال سنگھ کے گھر پہنچی پولیس، اہل خانہ سے پوچھ رہی اس کا پتہ

امرتپال سنگھ کے گھر پہنچی پولیس، اہل خانہ سے پوچھ رہی اس کا پتہ

جالندھر :  پنجاب میں خالصتان تحریک کے پوسٹر بوائے بن چکا  وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ  ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر  ہے ۔ پولیس ٹیم کے سامنے وہ جس موٹر سائیکل  سے فرار ہوا تھا اسے برآمد کر لیا گیا ہے۔ پلاٹینا موٹر سائیکل کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ بائک جالندھر سے تقریبا 45 کلومیٹر دور داراپور علاقے میں ایک نہر کے قریب سے ملی۔ اب پولیس اہل خانہ پر اس کی تحقیقات کے لیے دبا ؤڈال رہی ہے۔
بدھ کو ڈی ایس پی رینک کے دو تجربہ کار افسر امرت پال سنگھ کے گھر پہنچے۔ پولیس  اس کی بیوی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس اس پر غیر ملکی فنڈنگ کے تعلق کی تحقیقات کے لیے دبا ؤڈال رہی ہے۔ اس سے قبل بھی تفتیشی ایجنسیاں ان پر آئی ایس آئی کی فنڈنگ اور غیر ملکی رابطوں کا الزام لگاتی رہی ہیں۔پنجاب پولیس امرت پال کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ امرت پال سنگھ بار بار اپنا گیٹ اپ بدل رہا ہے، اسے ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
امرت پال سنگھ کی تلاش میں پولیس لوگوں سے مانگ رہی مدد
پنجاب پولیس نے 'وارث پنجاب دے' کے سربراہ امرت پال سنگھ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ پنجاب کے آئی جی پی سکھچین سنگھ گِل نے کہا ہے، 'امرت پال سنگھ کی مختلف روپ میں بہت سی تصاویر ہیں۔ ہم یہ تمام تصاویر جاری کر رہے ہیں۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں دکھائیں تاکہ ہم اسے گرفتار کر سکیں۔
امرت پال سنگھ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا ہے۔ 18 مارچ کو پولیس اسے گرفتار کرنے کے قریب پہنچی۔ ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی جا رہی تھی۔ امرت پال اپنے حامیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا ۔ اس کے حامی رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھے اور امرت پال سنگھ فرار ہو گیا۔
 



Comments


Scroll to Top