Latest News

پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے درمیان جموں و کشمیر بنا نشانہ، اس علاقے میں بڑھی سکیورٹی

پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کے درمیان جموں و کشمیر بنا نشانہ، اس علاقے میں بڑھی سکیورٹی

پونچھ: پاکستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے درمیان ہندوستان کے سرحدی علاقوں میں بھی پاک حامی دہشت گردوں کی جانب سے مذموم سرگرمیوں کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے پونچھ ضلع میں بھی سیکورٹی فورسز اور پولیس چوکس ہوگئی ہے۔ حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں منگل کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ موہن شرما نے پونچھ پولیس کے خصوصی دستے کے ساتھ پاک-  ہند لائن آف کنٹرول پر واقع مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر نیرج شرما بھی موجود تھے۔ پولیس حکام نے علاقے کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تعینات اہلکاروں سے بھی بات چیت کی۔
حفاظتی نظام کو مضبوط بناتے ہوئے سرحدی علاقوں کی طرف ہونے والی ہر سرگرمی پر خصوصی نظر رکھنے کو کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ضلع کے اہم علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے جبکہ خصوصی چوکیاں قائم کر کے آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
 



Comments


Scroll to Top