Latest News

اکھلیش یادو کو کچھ دن پاکستان میں گزارنے چاہئے: بھاجپا لیڈر

اکھلیش یادو کو کچھ دن پاکستان میں گزارنے چاہئے: بھاجپا لیڈر

متھرا: اتر پردیش بی جے پی صدر سوتنتر  دیو سنگھ نے بدھ کو اکھلیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ کو پاکستان میں ہندؤوں پر ہو رہے مظالم کو سمجھنے کے لئے ایک ماہ تک وہاں رہنا چاہئے۔انہوں نے این پی آر اور این سی آر کی مخالفت کرنے کے لئے یادو کو آڑے ہاتھوں لیا۔سنگھ نے یہ بھی کہا کہ  شہریت ترمیمی  قانون غریبوں کے خلاف نہیں ہے اور انہوں نے الزام لگایا کہ کانگرس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اس قانون کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔

PunjabKesari
ریاستی بی جے پی کے سربراہ نے کہا کہ  اکھلیش کو ایک ماہ تک پاکستان میں رہنا چاہئے اور ہندو مندروں میں عبادت کرنی چاہئے، تب انہیں سمجھ میں آئے گا کہ پاکستان میں ہندؤ وں پر کس طرح ظلم ہو رہے ہیں۔
 بتادیں کہ  اس سے پہلے یادو نے 29 دسمبر کو کہا تھا کہ قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) اور قومی شہریت رجسٹر ( این سی آر )ملک کے غریبوں اور اقلیتوں کے خلاف ہیں، اور وہ این پی آر کا فارم  نہیں بھریں گے۔سنگھ نے ورنداون   میںواقع ایک گوشالا میں کہا، این پی آر میں کچھ بھی غلط نہیں ہے کیونکہ اس میں آدھار کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس دینے جیسے آسان اختیارات ہیں'۔

 



Comments


Scroll to Top