Latest News

ڈوبھال قومی سلامتی کے مشیر رہیں گے، مشرا وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ہوں گے

ڈوبھال قومی سلامتی کے مشیر رہیں گے، مشرا وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ہوں گے

نئی دہلی:  ریٹائرڈ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر مسٹر اجیت ڈوبھال کو مسلسل تیسری بار قومی مشیر مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر پی کے۔ مشرا کو دوبارہ وزیر اعظم کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے جمعرات کو ان دونوں افسران کی تقرری کو منظوری دی۔
کمیٹی نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے ریٹائرڈ افسران مسٹر امیت کھرے اور مسٹر ترون کپور کو بھی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ سینٹرل ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ نے آج بتایا کہ مسٹر ڈوبھال اور ڈاکٹر مشرا کی تقرری 10 جون سے لاگو ہوگی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی میعاد یا مزید احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، جاری رہے گی۔
 دونوں افسران کو کابینہ وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔ دونوں افسران کی تقرری کی سروس کنڈیشنز کے حوالے سے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ مسٹر کھرے اور مسٹر کپور کی تقرری دو سال کے لیے ہوگی اور مرکزی حکومت کے سکریٹری کے مساوی ہوگی۔



Comments


Scroll to Top