Latest News

انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے مابین سمجھوتے پر کابینہ کی مہر

انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے مابین سمجھوتے پر کابینہ کی مہر

نئی دہلی:  مرکزی کابینہ نے آج ہندوستان اور جاپان کے مابین اطلاعاتی و مواصلاتی ٹکنالوجی کے میدان میں دو طرفہ شراکت کے معاہدے کو منظوری دے دی کابینہ نے کمبوڈیا کے ساتھ طب اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامہ پر بھی منظوری دی ہے-

جاپان کے ساتھ معاہدہ سے مواصلاتی تکنیک کے میدان میں دو طرفہ تعاون اور باہمی مفاہمت کو تقویت ملے گی اور یہ معاہدہ ہندوستان کے لئے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر کام کرے گا۔ یہ معاہدہ جاپان اور ہندوستان کے مابین "خصوصی اسٹریٹیجک اور عالمی شراکت داری" کے پیش نظر کافی اہم ہے۔
اس سے دونوں ممالک کے مابین 5 جی نیٹ ورک، ٹیلی مواصلاتی سکیورٹی، بحری کیبل، جدید وائرلیس ٹکنالوجی اور عوامی سلامتی اور آفت سے نجات، مصنوعی ذہانت سے متعلق تعاون میں مدد ملے گی۔ کمبوڈیا کے ساتھ دو طرفہ معاہدہ سے صحت کے شعبے میں مشترکہ اقدامات اور ٹکنالوجی کی ترقی کے ذریعہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔ اس سے ہندوستان اور کمبوڈیا کے مابین دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ معاہدہ اس دن سے نافذ ہوگا جب اس پر دستخط ہوئے تھے اور یہ پانچ سال کے لئے نافذ رہے گا۔
 



Comments


Scroll to Top