Latest News

افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ، پولنگ سینٹر پر دھماکے ، 15 زخمی

افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع ، پولنگ سینٹر پر دھماکے ، 15 زخمی

کابل: طالبان کی دھمکیوں کے درمیان افغانستان میں ہفتہ کو صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کرائی جارہی ہے ۔ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہو چکا ہے جو شام کے پانچ بجے تک چلے گا ۔ انتخابی نتائج 19 اکتوبر تک آنے کا امکان ہے۔اسی درمیان خبر آئی ہے کہ پولنگ سینٹر پر دھماکہ ہوا جس میں 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں انتخابات میں اترے امیدوار کو جیتنے کے لئے 50 فیصد ووٹ لانے لازمی ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ نہ آنے کی صورت میں سب سے اوپر کے دو امیدواروں کے درمیان دوسرے دور کے انتخابات نومبر میں کرائے جائیں گے۔
افغانستان میں کل 95 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنے رائیحق دہی کا استعمال کریں گے۔ان انتخابات میں اشرف غنی سمیت 15 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
انتخابات کے درمیان طالبان نے الیکشن کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انتخابی مہم کے دوران افغانستان میں متعدد دھماکہ خیز واقعات ہوئے تھے جس میں سینکڑوں لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔



Comments


Scroll to Top