Latest News

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

وکیل اجول نکم ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے  ہوں گے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  ممبئی شمالی وسطی لوک سبھا سیٹ سے  اس بار معروف وکیل اجول نکم کو   اپنا امیدوار اعلان کیا ہے - بی جے پی نے آج یہاں لوک سبھا امیدواروں کی اپنی 15ویں فہرست کا اعلان کیا جس میں مسٹر نکم کو موجودہ رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کی جگہ ممبئی شمالی وسطی سیٹ سے امیدوار قرار دیا گیا ہے۔ مسٹر نکم نے 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں پکڑے گئے پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی دلانے میں ایک سرکاری وکیل کی حیثیت سے اہم کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 1993 کے بم دھماکوں، گلشن کمار قتل کیس اور پرمود مہاجن قتل کیس جیسے ہائی پروفائل کیسز میں بھی حکومت کی جانب سے کامیابی کے ساتھ نمائندگی کی۔ بی جے پی نے اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے آٹھ امیدواروں کی پانچویں فہرست بھی جاری کی۔
 



Comments


Scroll to Top