Latest News

ٹرمپ کے دورے پر دہلی پولیس کی ایڈوائزری، آج شام تک ان راستوں پر جانے سے بچیں

ٹرمپ کے  دورے پر دہلی پولیس کی ایڈوائزری، آج شام تک ان راستوں پر جانے سے بچیں

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سفر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے قومی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں پیر کو ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے یہ معلومات دی ۔ٹرمپ اپنے خاندان سمیت اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پیر کو 36 گھنٹے کے بھارتی دورے پر بھارت پہنچ چکے ہیں۔دہلی پولیس کی طرف سے جاری اڈوائزری میں میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری کی شام کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے دہلی چھاؤ نی، دہلی گوڑگاؤ ں راستہ ( این ایچ 48 ) دھولا کنواں، چانکیہ پوری، ایس پی مارگ ،  آر ایم ایل   گول چکر  اور آس پاس کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔

PunjabKesari
 ایڈوائزری کے مطابق منگل کو دوپہر سے 4 چار بجے تک موتی باغ، چانکیہ پوری، انڈیا گیٹ، آئی ٹی اوکے ارد گرد کے علاقوں، دہلی گیٹ، مشرق دہلی اور نئی دہلی کے ارد گرد کے علاقوں میں ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ شام کو چانکیہ پوری، آر ایم ایل گول چکر، دھولا کنواں، دہلی چھاؤنی، دہلی  گوڑگاؤں روڈ( این ایچ 48 )اور آس پاس کے علاقوں میں بھی ٹریفک متاثر ہو سکتا ہے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے موٹر ڈرائیوروں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں سفر کرنے کا منصوبہ  بنانے سے پہلے ان چیزوں کو ذہن میں رکھیں۔

PunjabKesari
مسافروں کو ضروری ٹریفک تبدیلیوں کی معلومات کے لئے دہلی ٹریفک پولیس کی ویب سائٹ اور اس کے ٹوئٹر ہینڈل کو چیک کرتے رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ٹرمپ، بیوی میلانیا، بیٹی اوانکا ، داماد جیریڈکشنر اور اعلیٰ سطحی امریکی حکام کے ساتھ پیر کی صبح احمد آباد پہنچیں گے۔ وہ اپنے سفر کے دوران پیر کی شام کو قومی دارالحکومت پہنچیں گے جہاں سے وہ امریکہ روانہ ہوں گے۔
PunjabKesari



Comments


Scroll to Top