Latest News

ہندوستانی نژادابھیجیت بنرجی ، ان کی اہلیہ ایستھر ڈفلو کو ملا معاشیات کا نوبیل ایوارڈ

ہندوستانی نژادابھیجیت بنرجی ، ان کی اہلیہ ایستھر ڈفلو کو ملا معاشیات کا نوبیل ایوارڈ

سٹاک ہوم : ہندوستانی امریکی ابھیجیت بنرجی کو سال 2019 کے لئے معاشیات کا نوبیل ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ فرانس کی ایستھر ڈفلو اور امریکہ کے مائیکل کریمر کے ساتھ مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔ انہیں یہ ایوارڈ عالمی سطح پر غریبی کے خاتمے کیلئے کئے گئے کاموں کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔

PunjabKesari
 نوبیل کمیٹی کی جانب سے پیر کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں ان تینوں کو معاشیات 2019 کا نوبیل ایوارڈ دئیے جانے کا اعلان کیا گیا ۔ 
بیان کے مطابق ،' اس سال کے ایوارڈ جیتنے والوں کا مطالعہ عالمی سطح پر غریبی سے لڑنے میں ہماری طاقت کو بہتر بناتا ہے ۔ صرف دو دہائی میں ان کے نئے تجرباتی انداز نے معاشیات کی ترقی کو پوری طرح بدل دیا ہے ۔ 

PunjabKesari
معاشیاتی ترقی حال ہی میں ایک مطالعہ کا ایک اہم شعبہ ہے ۔ بنرجی (58) نے ہندوستان میں کلکتہ یونیورسٹی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے اپنی پڑھائی کی ۔ اس کے بعد 1988 میں انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ حال میں وہ میساچیوسیٹس انسٹی چیوٹ آف ٹیکنا لاجی (ایم آئی ٹی ) میں معاشیات پروفسیر ہیں ۔



Comments


Scroll to Top