Latest News

ابھیجیت کی ماں نے ملک کی صورتحال پر فکر ظاہر کی ، کہا مودی حکومت کسی کی نہیں سن رہی

ابھیجیت کی ماں نے ملک کی صورتحال پر فکر ظاہر کی ، کہا مودی حکومت کسی کی نہیں سن رہی

نیشنل ڈیسک : ہندوستانی - امریکی ابھیجیت بنرجی ، ان کی اہلیہ ایستھر ڈفلو اور امریکہ کے ماہر معاشیات  مائیکل کریمر کو مشترکہ طور پر 2019 کے لئے معاشیات کا نوبیل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ۔ تینوں کو عالمی سطح پر غریبی کے خلاف اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات کے  چلتے  یہ ایوارڈ دیا جائے گا ۔  ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے کے بعد 58 سالہ بنر جی نے کہا کہ ایوارڈ کے لئے منتخب ہونا بیحد 'سکون دہ ' تجربہ ہے ۔ '

PunjabKesari
وہیں سوشل سائنس کی پروفیسر رہ چکیں ابھیجیت کی ماں نرملا بنر جی نے اس پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسی بات نہیں سن رہی ہے اور آگے بھی نہیں سنے گی ۔ صورتحال بہت خراب ہے ۔ 

PunjabKesari

 

 

نرملا نے کہا کہ ابھیجیت کیلئے آج کا دن کسی عام دن جیسا ہی ہے ۔ میں اپنی بہو کیلئے بھی بہت خوش ہوں ۔ وہ ابھی نوجوان ہیں اور یہ ان کیلئے بڑی بات ہے ۔



Comments


Scroll to Top