Latest News

شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شامل شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی

شاہین باغ میں سی اے اے مخالف مظاہرے میں شامل شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی

نئی دہلی: ملک میں  وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔روز درج کئے جانے والے نئے معاملات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ہفتہ کو ملک بھر میں 44 نئے کیس درج کئے گئے۔ان میں مہاراشٹر اور کیرل میں 12-12 نئے کیس شامل ہیں۔ان کو ملا کر ملک میں متاثرین  کے اعداد و شمار 321 تک پہنچ گئے ہیںاور ان میں 39 غیر ملکی  اس وائرس کے سبب اپنی جان گنوا چکے چار افراد بھی شامل ہیں24لوگ اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اس دوران دہلی کے شاہین باغ سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے شہریت ترمیمی قانون)سی اے اے(کے خلاف مظاہرہ کرنے والا ایک شخص کورونا انفیکشن کی زدمیں آ گیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جہانگیرپوری رہائشی ایک شخص کی بہن کچھ دن پہلے ہی سعودی عرب سے بھارت آئی تھی جو کہ کورونا متاثرہ تھی مظاہرین میں وائرس اس کی بہن سے منتقل ہوا ہوا ہے۔یہ شخص شاہین باغ میں چل رہے سی سی اے مخالف  مظاہرے میں گزشتہ دنوں شامل ہوا تھا۔مظاہرین نے کورونا وائرس کی زد میں آنے کی تصدیق خود کی ہے۔وہ شمال مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن علاقے میں رہتی ہے ،بہن کے سعودی عرب سے واپسی پر یہ شخص اپنی ماں کے ساتھ اس سے ملنے 10 مارچ کو اس کے گھر گیا تھا۔ بہن میں کورونا وائرس پائے جانے کے بعد اس مظاہرہ کاری خاتون  اور اس کی ماں کو دہلی گیٹ واقع لوک نائیک جے پرکاش ہسپتال میں تنہا رکھا گیا تھا۔اب ان دونوں کی رپورٹ آ گئی ہے، جس میں دونوں کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ اس شخص کی جہا نگیر پوری میں جراب بنانے کی فیکٹری ہے۔ اس پرکورونا مثبت پائے جانے کے بعد اب محکمہ صحت اس فیکٹری میں کام کرنے والے تمام لوگوں کی تحقیقات کر رہاہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top