نیشنل ڈیسک: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کو لے کر احتجاج کر رہے شاہین باغ کے مظاہرین کے خلاف شروع سے ہی حملہ آور رہے بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے منگل کو ایک بار پھر ان پر نشانہ لگایا۔اس بار کووڈ -19 کے بڑھتے خطرے کو لے کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشرا نے ٹویٹ کر کہا، پہلے انہوں نے ہمارے ٹریفک کو روکا، ہمیں سکول ہسپتال اور دفتر جانے سے بھی روکا۔اب شاہین باغ کے مظاہرین خودکش مشن پر نکلے دہشت گردوں کی طرح برتا ئوکر رہے ہیں۔
18 March,2020