Latest News

ممبئی:آرتھرروڈجیل کے77قیدی اور26ملازمین کورونا پازیٹو، کک کے رابطے میں آئے تھے

ممبئی:آرتھرروڈجیل کے77قیدی اور26ملازمین کورونا پازیٹو، کک کے رابطے میں آئے تھے

نیشنل ڈیسک:ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کے 77قیدیوں اور 26ملازمین کے کورونا وائرس  سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔صوبہ کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے  یہ جانکاری دی۔وزیر داخلہ دیش مکھ نے گورووار کو ٹویٹر پر ایک ویڈیو میسیج میں کہا  کہ آرتھر روڈ جیل کے ایک بیرک میں کورونا وائرس انفیکشن پایا گیا ہے۔ بیرک کے سبھی قیدیوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس میں پتہ چلا کہ 77قیدی اور 26پولیس ملازمین متاثرہیں۔
دیش مکھ نے کہا کہ سبھی103افراد کو سینٹر جارج ہسپتال میں الگ کرنے کا منصوبہ بنا یا جا رہا ہے۔ بتایاجا رہا ہے کہ ان سبھی کو جیل کے کک سے انفیکشن  ہو ا ہے کیونکہ یہ سبھی اس کے رابطے میں آئے تھے۔ اس سے پہلے دیش مکھ نے پال گھر جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جیل کے 72قیدیوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top