Latest News

دنیامیں کورونا وائرس سے 4623اموات اور 125,841متاثر ،ہندوستان نے پوری دنیا سے خود کو کیا الگ

دنیامیں کورونا وائرس سے 4623اموات اور 125,841متاثر ،ہندوستان نے پوری دنیا سے خود کو کیا الگ

بیجنگ،جینیوا ،نئی دہلی:چین کے ہیبئی صوبے کی دارالحکومت ووہان سے پیر جمانے والے مہلک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 113ممالک آگئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4623ہو چکی ہے جبکہ 125,841 افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ہندوستان میں بھی یہ آہستہ آہستہ  پھیلنے لگ گیا ہے اور 60افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان افراد میں کیرل کے وہ تین افراد بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے ۔

PunjabKesari
ہندوستان نے خود کو کیا الگ
تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس سے نپٹنے کے  کئے مودی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت صحت اور ہوا بازی نے متعدد نوٹیفکیشنیں جاری کی ہیں۔ اس کے عمل کے بعد ہندوستان اگلے ایک مہینے تک پوری دنیا سے خود کو الگ تھلگ کر لے گا ۔ خود کو الگ رکھنے کے پیچھے ہندوستان کا مقصد  ہے مین ٹو مین کانٹیکٹ سے پھیل رہے کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا ۔ ہندوستانی حکومت نے دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے افراد کا ویزا 15اپریل تک رد  کر دیا ہے ۔ اگر کوئی ایمر جینسی جیسی حالت ہے تو ہندوستانی مشن سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

PunjabKesari
پوری دنیا میں کورونا سے ہوئی اموات
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے افراد ہی ہیں۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت 80فی صد معاملے 60سال سے زیادہ عمر کے افراد سے جڑے تھے۔ موجودہ وقت میں افراد کی کل تعداد آفیشیل رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے  اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا سے اب تک 3169افراد کی موت ہو گئی جبکہ 80,793افراد متاثر ہوئے ہیں۔
چین کے بعد اٹلی میں یہ مہلک وائرس پوری طرح سے اپنے پائوں جما چکا ہے۔اٹلی میں کورونا کی وجہ سے اب تک 827افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12462افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔
خلیجی ملک ایران  میں بھی کورونا وائرس کاقہر جاری ہے ۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر 354افراد کی موت ہو چکی ہے  جبکہ 9000افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

PunjabKesari
اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اچانک اضافہ ہو اہے ۔ جنوبی کوریا میں کورونا  سے ا ب تک 60افراد کی موت ہو چکی ہے  جبکہ 775افراد اس سے متاثر ہیں۔
چینی شہریوں  کی اچھی خاصی آبادی والے ملک امریکہ میں بھی یہ شدید طور پر پھیل چکا ہے۔ امریکہ میں کورونا سے اب تک 38افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 1302افراد اس سے متاثر ہیں۔
امریکہ کے نیویارک،واشنگٹن ،کیلیفورنیا اورفلوریڈا سمیت آٹھ صوبوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ایمر جینسی اعلان کر دی گئی ہے۔

  1. جرمنی میں 3
  2. فرانس میں 48
  3. سپین میں54
  4. جاپان میں 12
  5. برٹین میں 8
  6. نیدرلینڈ میں 5
  7. اسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں 3-3
  8. سوئٹزرلینڈ میں 4
  9. مصر ، سین میرینو ، ارجنٹینا ، فلپائن ، تھائی لینڈ اور تائیوان میں 1-1شخص کی موت ہو چکی ہے۔
  10. عراق میں7

کورونا سے متاثر  

  1. فرانس میں اب تک 2281افراد کوروناوائس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
  2. جرمنی میں1908
  3. جاپان میں 568
  4. سپین میں 2277
  5. سوئٹزرلینڈ میں 652
  6. برٹین میں 640
  7. نیدرلینڈ میں 503
  8. بیلجیئم میں314
  9. سویڈن میں 500
  10. سنگا پور میں 178
  11. ناروے میں 4891
  12. ہانگ کانگ میں 129
  13. اسڑیامیں246
  14. چیک جمہوریہ میں91
  15. ملیشیا میں 149
  16. آسٹریلیامیں 128
  17. یونان میں 99
  18. کویت میں 72
  19. کینیڈا میں 93
  20. عراق میں71
  21. تھائی لینڈ میں 59
  22. بحرین میں 189
  23. مصر میں 59
  24. چلی میں5
  25. ارجنٹینا میں 19افراد متاثر ہیں۔

اقوام متحدہ نے 1کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالی مدد کی پیشکش کی
مہلک کورونا وائرس کے قہر پر خوف ظاہرکرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے ۔ اس رقم کا استعمال خصوصی طور سے کمزور صحت دیکھ بھال نظام والے ممالک میں کیا جائے گا ۔
 



Comments


Scroll to Top