Latest News

گزشتہ پانچ میں سال میں وزیر اعظم مودی کے بیرون ملک سفر پر خرچ ہوئے 446.52 کروڑروپے، حکومت نے دی جانکاری

گزشتہ پانچ میں سال میں وزیر اعظم مودی کے بیرون ملک سفر پر خرچ ہوئے 446.52 کروڑروپے، حکومت نے دی جانکاری

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بیرون ملک سفر پر 446.52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر  مملکت وی مرلی دھرن نے کہا کہ ان چارجز میں چارٹرڈ فلائٹ کا خرچ شامل ہے۔
ایوان زیریں میں وزیر کی جانب سے پیش رپورٹس کے مطابق، سال 2015-16  میں وزیر اعظم کے دورے پر 121.85 کروڑ روپے اور 2016-17 میں 78.52 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزارت خارجہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2017-18 میں اس بابت 99.90 کروڑ روپے اور 2018-19 میں 100.02 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ سال 2019-20 میں وزیر اعظم کی بیرون ملک سفر پر 46.23 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔خارجہ وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے لوک سبھا میں میناکشی لیکھی اور راج موہن انیتھن کے تحریری جواب میں کہا کہ بھارت قابل اعتماد کم از کم مزاحمت  (ڈٹرینس) اور جوہری ہتھیاروں کا پہلے استعمال نہیں کرنی کی پالیسی کے لئے مصروف عمل ہے۔کیا حکومت کی بھارت کی ایٹمی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ ہے، اس سوال کے جواب میں وزیر نے کہا، '' بھارت کے جوہری اصول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top