Latest News

نوئیڈا :کورونا کے 4مریضوں کی ہوئی تصدیق ، 2سالہ بچہ بھی نکلاپازیٹو

نوئیڈا :کورونا کے 4مریضوں کی ہوئی تصدیق ، 2سالہ بچہ بھی نکلاپازیٹو

نوئیڈا:دہلی سے ملحق نوئیڈا میںسوموار کو 4مزید نئے مریضوںکی تصدیق ہوئی ۔ جس میں 2سالہ بچہ اور اسکا  باپ بھی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ جیسے ہی کیس کی تصدیق ہوئی انتظامیہ  میں ہا ہا کار مچ گئی ۔ جانکاری کے بعد موقع پرپہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے سبھی کو آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کرایا ہے ۔ بتا دیں کہ کورونا پازیٹو معاملے دادری کے مہک ریزیڈینسی سے سامنے آیا ہے ۔ اپنے علاقے  سے اتنے سارے کیس ایکا ایک  دیکھنے سے علاقہ واسیوں  میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
نوئیڈا میںکل تعداد ہوئی 37
غور طلب ہے کہ نوئیڈا میں ان 4معاملوں کے ساتھ ہی کورونا کے 37پازیٹو معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ جو یو پی کے کسی بھی شہر سے کہیں زیادہ ہیں۔ حکومت نوئیڈا  میں بڑھ  رہے متاثرین پر کسی بھی طرح سے روک لگانا  چاہتی ہے۔ باوجود اس کے اس  کی ساری  کوشش نا کام ہوتی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top