Latest News

تین سالہ بچی نے انڈین ایئر فورس کی وردی پہن کر سنایا '' شیو تانڈو ستوتر'' ، دیکھیں ویڈیو

تین سالہ بچی نے انڈین ایئر فورس کی وردی پہن کر سنایا '' شیو تانڈو ستوتر'' ، دیکھیں ویڈیو

نیشنل ڈیسک: راجستھان کے شہر جودھ پور میں نکلی ایک ترنگا یاترا اس وقت روحانی ماحول میں تبدیل ہوگئی جب 3 سالہ بچی نے اسٹیج پر بڑے زور و شور سے شیو تانڈو ستوترم  پڑھا ۔ لڑکی کی آواز اور اعتماد نے ایسا ماحول بنایا کہ سننے والے جذباتی ہو گئے۔ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ترنگا یاترا عام طور پر حب الوطنی کے گیتوں، نعروں اور بینڈ  باجوں سے گونجتی ہے، لیکن اس بار سٹیج پر شیو  کا گن گان (تعریف کی) ہوتے ہی  پورا ماحول شیو  مئے  (شیوسے معمور ) ہو گیا۔ جیسے ہی تین سالہ معصوم بچی نے، جو اپنے باپ کی گود میں تھی، مائیک سنبھالا اور  "جٹاٹوی گلاجل پرواہا پاوی تستھلے..." کا  اُچارن (وِرد ) کیا، ہر کوئی مسحور ہو کر رہ گیا۔
بچی کی آواز میں جوش ، سٹیج پر چھایا سناٹا
اس بچی کی عمر بھلے ہی تین سال ہو لیکن اس کے چہرے کے تاثرات، اس کے تلفظ کی پاکیزگی اور اس کی آواز میں اعتماد اتنا متاثر کن تھا کہ سٹیج پر بیٹھے معززین بھی دنگ رہ گئے۔ یوں لگتا تھا جیسے اسٹیج پر کسی  تپسوی (سنیاسی ) کی آواز گونج رہی ہو۔ لڑکی کے والد نے پورا وقت اسے اپنی گود میں رکھا اور یہ منظر بھی لوگوں کے دلوں کو چھو گیا۔

https://www.instagram.com/p/DJzNQeCPgs9/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
سوشل میڈیا پر پیار ملابے پناہ 
اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں نے اسے لائیک اور شیئر کیا ہے۔ اس پر کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اگر آج کے بچوں میں ایسے سنسکار ہوں تو مستقبل روشن ہے۔' ایک صارف نے لکھا، 'جب کہ آج کی نسل ریل بنانے میں میں مصروف ہے،  وہے  ا س بچی نے روحانیت کی مثال قائم کی ہے۔ وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ 'وہ بچی نہیں بلکہ ساکشات( خود ایک )دیوی ہے اور خوش قسمت  ہیں وہ والدین جنہوں نے اسے ایسے سنسکار دئیے ہیں۔ 
ترنگا یاترا میں عقیدت کا سنگم
ترنگا یاترا کا یہ لمحہ ایسا تھا کہ جو بھی وہاں موجود تھا شاید اسے کبھی نہیں بھولے گا۔ حب الوطنی اور عقیدت کا ایسا سنگم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس ننھی بچی کی آواز اور اس کی کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ عقیدت کے لیے نہ عمر ہوتی ہے نہ سٹیج، صرف جذبات اور ایمان کی ضرورت ہوتی ہے۔



Comments


Scroll to Top